گوادر ایئر پورٹ پر کیلیبریشن فلائٹ کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read
فوٹو: اسٹری آف پی آئی اے

پاکستان کی حکومت نے بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر میں زیر تعمیرنیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کیلیبریشن فلائٹ کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے ۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ گوادر میں تیار ہونے والے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے پی) پر منگل کے روز ایک کیلیبریشن ایئر کرافٹ کی لینڈنگ کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ ہوائی اڈے کے منصوبے کی تکمیل کا ایک اہم سنگ میل ہے، جس کے رواں برس کے اواخر تک مکمل طور پر آپریشنل ہونے کی توقع ہے۔

حکومت پاکستان کا دعویٰ ہے کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ رواں برس کی آخری سہ ماہی تک پوری طرح سے فعال ہو جائے گا۔

اربوں ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ ہوائی اڈہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا ایک کلیدی حصہ ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اس حوالے سے ایک پریس ریلیز جاری کی، جس میں طیارے کی کامیاب آزمائشی لینڈنگ کو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔

پی سی اے اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سی اے اے کے ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہوائی اڈے پر روایتی واٹر کینن سلامی کے ساتھ کیلیبریشن طیارے کا استقبال کیا گیا۔

پی سی اے اے نے اپنی پریس ریلیز میں کہا، نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے تعمیر شدہ رن وے پر کیلیبریشن ایئر کرافٹ کی کامیاب آزمائشی لینڈنگ کے ساتھ ہی فلائٹ کیلیبریشن اور فلائٹ پروسیجر ڈیزائن کا سنگ میل آج حاصل کر لیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اہم کامیابی چینی اور پاکستانی پروجیکٹ ٹیموں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے اور رواں برس کی چوتھی سہ ماہی میں ہوائی اڈے کے مکمل ہونے اور پوری طرح فعال ہونے کا امکان ہے۔

پریس ریلیز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تکمیل سے گوادر اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور ساحلی علاقے کے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

تقریبا ًچار ہزار تین سو ایکڑ اراضی پر تعمیر ہونے والا یہ ہوائی اڈہ بلوچستان سمیت پاکستان کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہو گا۔

پی سی اے اے نے دعویٰ کای ہے کہ یہ پاکستان کا دوسرا ایسا ہوائی اڈہ ہو گا، جو اے380 طیاروں کو ہینڈل کرنے کے قابل ہو گا۔

Share This Article
Leave a Comment