ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ،مستونگ میں روڈ حادثہ ، 2 افراد ہلاک،بلیدہ سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بس اڈے کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اصغر علی ولد غلام سرور ھنگر نامی شخص کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔

مزید تفتیش سٹی پولیس کررہی ھے۔

دوسری جانب مستونگ میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

مستونگ میں منگچر کراس کے مقام پر زمباد گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

ہلاک شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناضلع کیچ کے بلیدہ کے علاقے گلی موسیٰ بازار سے گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمد ہوئی ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج بروز منگل کوگلی موسی بازار بلیدہ میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول موٹر سائیکل پر چٹائیاں بیچنے تربت سے بلیدہ آیا تھا، جسے مسلح افراد نے قتل کرکے موٹر سائیکل اپنے ساتھ لے گئے۔

Share This Article
Leave a Comment