بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ڈی سی آفس کے سامنے جاری لاپتہ فاروق بلوچ کے اہلخانہ کا دھرنا موخرکرکردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فاروق بلوچ کی جبری گمشدگی باری سی ٹی ڈی کیخلاف اب بھی ایف آر درج نہیں ہوسکا۔
بیان میں کہا گیا کہ آج بروز منگل عدالت میں ایس ایچ او کو طلب کیا گیا جس نے ایف آئی آر درج کرنے کے لیے تین دن کی مہلت مانگی۔
انھوں مے مزید کہا کہ عدالت کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی سی آفس کے سامنے جاری دھرنا موخر کیا گیا ہے۔ فاروق بلوچ کی تین دن میں بازیاب نہ ہونے کے صورت میں تین دن بعد دوبارہ احتجاج کی کال دی جائے گی۔