کوئٹہ: کمشنر آفس کے سامنے فاروق بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف دھرنا جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں کمشنر آفس کے سامنے لاپتا افراد کے لواحقین کی جانب سے دھرنا جاری ہے۔

کوئٹہ سے جبری گمشدہ طالبعلم فاروق بلوچ کی بازیابی کیلئے کمشنر آفس کے سامنے دھرنا جاری ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے تاحال فاروق بلوچ کو بازیاب نہیں کیا گیا، جبکہ دھرنا مظاہرین کی ڈیمانڈز کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

واضع رہے کہ تربت میں بھی کمشنر آفس کے سامنے لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا تیسرے دن سے جاری ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment