کوئٹہ سے لاپتا ٹرانسپورٹر کی لاش برآمد،تفتان میں ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
عبدالمحمد عدوزئی

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ٹرانسپورٹر عبدالمحمد عدوزئی کی لاش گلستان سے برآمد ہوگئی ہے ۔جسے قتل کرنے کے بعد پرانے کنویں میں انکی لاش پھینکی گئی تھی۔

لیویز مزید تفتیش کررہی ہے۔

لاش کو لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

لواحقین کے مطابق عبدالمحمد ایک ماہ قبل کوئٹہ کراچی روڈ سے لاپتہ ہوگیا تھا۔

دوسری جانب تفتان میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

بلوچستان ایران سرحدی شہر تفتان میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہوگیا ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق تفتان میں گاڑی الٹنے سے قدرت اللہ نامی شخص ہلاک جبکہ اس کے ساتھ سوار دوست شدید زخمی ہوگیا ۔

زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment