لاپتہ افراد لواحقین کا لانگ مارچ بلیدہ سے تربت پہنچ گیا ، دھرنے کا اعلان

0
87

بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا لانگ مارچ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے تربت شہرپہنچ گیا۔

اتوار کے روز بلیدہ زامران سے لاپتہ مختلف خاندانوں کی جانب سے تربت تک لانگ مارچ تربت پہنچ چکی ہے۔

لاپتہ مسلم عارف،فتح میار ودیگر کے لواحقین نے پیاروں کی بازیابی کیلئے آج سہہ پہر بلیدہ کے علاقہ سے میناز سے تربت لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا۔

مارچ کے شرکا تربت پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے احتجاجی دھرنا کا اعلان کیا ہے۔

بلیدہ زامران سے لاپتہ مسلم عارف، فتح میار ودیگر خاندانوں کی جانب بلیدہ سے تربت لانگ مارچ آج شام تربت پہنچ گیا۔

لانگ مارچ میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین ومرد شامل ہیں۔

لاپتہ افراد کا لانگ مارچ بلیدہ سے تربت پہنچا تو حق دو تحریک کے علاوہ بی ایس اوپجار ودیگر تنظیموں کے اراکین نے لانگ مارچ کا استقبال کیا۔

لانگ مارچ کے تربت بازار کے مختلف شاہراہوں سے گشت کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کرنے کامطالبہ کیا جبکہ مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے بعد لواحقین ڈی سی آفس تربت کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

لانگ مارچ کی سربراہی لاپتہ مسلم عارف کے والد عارف بلوچ،حق دو تحریک کے ضلعی صدر حاجی ناصر،وسیم سفر،ودیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کررہے تھے جبکہ بی ایس اوپجار کے ضلعی صدر یاسر بیبگر ودیگر ساتھیوں نے بھی اس موقع پر لاپتہ افراد کے لواحقین کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here