چیئرمین منظور بلوچ کی برسی: 6 جون کو مشترکہ تعزیتی ریفرنس کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بی ایس او کے سابق چیئرمین منظور بلوچ کی برسی کی مناسبت سے 6 جون کو بلوچستان یونیورسٹی میں مشترکہ تعزیتی ریفرنس کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مشترکہ غیر رسمی اجلاس زیرِ صدارت بی ایس او کے مرکزی سینیئر وائس چیئرمین نذیر بلوچ کے جامعہ بلوچستان میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے مہمان خاص بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر غلام نبی مری تھے۔

اجلاس میں بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری شکور بلوچ،مرکزی کمیٹی کے اراکین زرک بگٹی، بیبرگ واحد بلوچ زونل آرگنائزر کبیر بلوچ،زونل انفارمیشن سیکریٹری احمد بلوچ و دیگر بھی شریک تھے۔

اجلاس میں شہید چیئرمین منظور بلوچ کی چوتھی برسی کے تیاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین منظور بلوچ کے برسی کے مناسبت سے بی این پی و بی ایس او کا مشترکہ مرکزی پروگرام چھ جون بروز جمعرات صبح گیارہ بجے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہال جامعہ بلوچستان میں منعقد ہوگا۔

جب کہ بی این پی و بی ایس او کے دیگر ضلعوں و زونز کو ہدایت کیا جاتا ہے کہ وہ اس دن مشترکہ طور پر تعزیتی ریفرنسز منعقد کروائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment