خاران حملے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک و متعدد زخمی کیئے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خاران دھماکے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوںنے کہا کہ 31 مئی دوپہر ڈیڑھ بجے ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں گْواش روڈ پر قابض فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمّل طور پر تباہ ہوگئی۔ گاڑی میں سوار چار اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض فورسز پر سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment