بلوچستان کے علاقے خاران شہر میں گواش روڑ پر پاکستانی سیکورٹی فورسز کے گاڑیوں کی قافلے کے قریب دھماکاہوا۔
ذرائع کے مطابق خاران شہر گواش روڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ایک اور واقعہ میں خاران میں غیرت کے نام پر والد نے اپنی بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کر دیا۔
خاران کے علاقے کلی سوپک اور تگاپ کے درمیانی علاقے میں زمینداری کے غرض سے مستونگ اور کوئٹہ سے خاران آنے والے بزگر نے کاروکاری کے شعبے میں بیٹی اورمبینہ عاشق کو قتل کردیا ۔
قتل کے بعد لڑکی کی والد سمیت دیگر خاندان کے لوگوں نے گھروں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
قتل ہونے والی مقتولہ کی شناخت کلثوم بی بی ولد نسیم کی نام سے ہوئی جو کوئٹہ کا رہائشی بتائی جاتی ہے جبکہ لڑکے کا نام خلیل ولد علی دوست ہے جو ضلع مستونگ کا رہائشی ہے واقعہ کے بعد لڑکے کے میت کو آبائی علاقے مستونگ روانہ کیاگیا جبکہ لڑکی کی نعش اب تک سول ہسپتال خاران میں رکھی ہوئی ہے۔