پشین میں فورسز کی فائرنگ و دالبندین میں روڈ حادثہ ، 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پشین میں پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پشین سرخاب میں اشتہاری ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک جبکہ ساتھی زخمی ہوگیا۔

پولیس دعوے  کے مطابق اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھیی زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں فورسزکے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں متعددبے گناہ اور لاپتہ افراد کو ماورائے عدالے قتل کیا جاتا ہے جو پہلے سے ان کی حراست میں ہوتے ہیں لیکن کھبی بھی ان کیسز کی انکوائری نہیں ہوتی کیونکہ بلوچستان مکمل طور پر فوج کے کنٹرول میں ہے۔

دوسری جانب دالبندین یک مچ کے قریب مین آر سی ڈی شاہرہ روڈ ایکس کرولا گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

حادثے میں خلیل احمد سنجرانی سکنہ گردی جنگل نامی ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

Share This Article
Leave a Comment