بلوچستان کے سرگرم و متحرک انسانی حقوق کارکن و بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ماشکیل میں ایرانی فورسز کے ہاتھوں4 بلوچوں کی قتل کے ردعمل پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ کل ماشکیل باڈر میں ایرانی فورسز نے بلوچ ڈرائیوروں پر اندھادھند فائرنگ کیا جس سے تین بلوچ ڈرائیور اصغر ساسولی ولد محمد اکبر ساسولی، شکراللہ ولد قادر بخش محمد حسنی، عبدالواسع ولد ملا سلیمان ریکی شہید، جبکہ چھ زخمی اور دو کو گرفتار کیا گیا ہے اور ایک لاش کو بھی اپنے ساتھ لئے گئے ہیں۔
ان اکا کہنا تھا کہ باڈر کے اس طرف بلوچ مزدور ڈرائیوروں کو پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل تشدد کا سامنا ہے اور باڈر کی دوسری طرف ایرانی فورسز کی بربریت اور جبر سے ہمارے لوگوں کی زندگیاں اجیران بن گئی ہے۔
https://twitter.com/MahrangBaloch_/status/1795758158847033431
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ بلوچ قوم یہ وقت آپس میں چپقلش کا نہیں قومی اتحاد و یکجہتی کا ہے، اس وقت ہم ایک خطرناک نسل کشی کا سامنا کررہے ہیں، ماشکیل سے لیکر تربت تک آج ہمارا ہر گھر ماتم کدہ ہے، ہر گھر میں صرف لاشیں پڑی ہیں۔ اگر آج ہم اپنے صفوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے میں ناکام رہے تو ہماری آنے نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گے اور ہمارے دشمن ہماری نسل میں مزید تیزی لائے گے۔ خدارا ان معصوم لاشوں کی خاطر صرف اس بلوچ نسل کشی کے خلاف اپنے درمیان اتحاد و یکجہتی پیدا کریں۔