کوئٹہ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 3 طالبعلم جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے 3 طالبعلموں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے گزشتہ رات 2 بجے سادہ لباس میں ملبوس مسلح افراد نے اے ون سٹی فیز ون میں عارف پلازہ میں ایک کمرے سے 6 طالب علموں کو جبری طور پر گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق 3 طالب علم بازیاب ہوگئے جبکہ فاروق ولد سخی داد، شہیک ولد کہور خان اور وزیر ولد نذیر جو رشتے میں کزن ہیں ان کے حوالے سے تاحال خاندان کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ یہ طالب علم تعلیم کے سلسلے میں اس وقت کوئٹہ میں موجود تھے جو بنیادی طور پر کیچ سے تعلق رکھتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment