آواران و خضدار میں روڈ حاثہ ، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے آواران سے جھائو جانے والی پک اپ گاڑی کی کھائی میں گرنے سے ایک خاتون ہلاک اور 18زخمی ہوگئے۔

آواران انتظامیہ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی پک اپ گاڑی میں 20 سے زائد مسافر سوار تھے میں جن میں بچے، خواتین بھی تھے ۔

انتظامیہ کے مطابق گاڑی بریت چھڑائی میں کھائی میں گر گئ جس کے باعث ایک خاتون زر بی بی زوجہ صابر ہلاک جبکہ اٹھارہ زخمی ہو گئے ہیں ۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جن کوڈی ایچ کیو ہسپتال آواران منتقل کردیاگیا۔

دوسری جانب خضدارزیروپوائنٹ سورگز کےمقام پرتیزرفتارڈمپرنے موٹرسائیکل کوکچل ڈالا ۔

موٹرسائیکل پر سواردو نوجوان موقع پر ہلاک ہوگئے۔

خضدارزیروپوائنٹ سورگزکے مقام پرتیز رفتار ڈمپر گاڑی نے موٹرسائیکل کوکچل کرڈمپر الٹ گئی۔

موٹر سائیکل پرسواردونوجوان محمد انس ولد عبدالغنی گرگناڑی عمر 16 اورمحمد سلمان ولد عبدالواحد زہری عمر 15سال ساکنان کھنڈ خضدار موقع پر ہلاک ہوگئے ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کرڈمپرگاڑی کو تحویل میں لےلیا ۔

دونوں نوجوانوں کے لاشوں کوہسپتال لائی گئی بعدازان ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

پولیس حادثہ کے متعلق تفتیش کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment