ناروے: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی انسانی حقوق کارکنان وایکٹیوسٹ سے ملاقاتیں

0
103

بلوچستان میں انسانی حقوق کی سرگرم ومتحرک آوازاور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ان دنوں یورپین ملک ناروے میں موجود ہیں جو انسانی حقوق کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے گئے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نےناروے میں انسانی حقوق کارکنان وایکٹیوسٹ سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور بلوچستا ن میں جاری پاکستانی ریاستی جنگی جرائم اور جبری گمشدگیوں  کے انسانیت سوزواقعات سے دنیا کو آگاہی دے رہی ہے ۔

اس سلسلے میں ان کی ایران سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ انسانی حقوق کارکن نرگس محمدی جو ان دنوں ایران میں قید ہیں کے بچوں اور صحافی ایلزبتھ ایڈی سمیت دیگر سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر پوسٹ میں کہا کہ ناروے کی ہیلسنکی کمیٹی کے زیر اہتمام ایک استقبالیہ عشائیہ میں 2023 کی نوبل انعام یافتہ، بہادر اور دلیر نرگس محمدی کے دو نوجوان بچوں سے ملاقات ایک اعزاز کی بات تھی۔

اس تقریب کی صدارت ناروے کی نوبل پرائز کمیٹی کے سربراہ اور Norsk PEN کے سیکرٹری جنرل Jørgen Watne Frydnes نے کی۔

انہوں نے کہا کہ ناروے کی صحافی اور سابق پروفیسر ایلزبتھ ایڈی سے ملنا بھی اعزاز کی بات تھی۔

ڈاکٹر ماہ رنگ نے کہا کہ ایران اور بلوچستان کی خواتین کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ملاقاتیں جاری رکھیں گے اور مستقبل میں بھی اس تعاون کو جاری رکھیں گے۔

واضح رہے ناروے میں مذکورہ پروگرام کل ہوگا جو تین روز تک جاری رہے گی۔ اس پروگرام میں دنیا بھر سے متعدد افراد شرکت کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here