ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ انسانی حقوق حوالے سے کانفرس میں شرکت کیلئے ناروے پہنچ گئیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ انسانی حقوق کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کیلئے ناروے پہنچ گئیں۔

اس حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ میں انسانی حقوق اور ایکٹوازم کے شہر اوسلو، ناروے پہنچ گئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ملک پہنچا ہوں جو اپنی دیرینہ جمہوری روایات اور امن کے نوبل انعام کے لیے مشہور ہے۔

https://twitter.com/MahrangBaloch_/status/1793274492489269516

ڈاکٹر ماہ رنگ نے مزید لکھا کہ میں 44 ممالک سے حقوق کے کارکنوں کو اکٹھا کرنے والی ایک بڑی کانفرنس میں شرکت کے لیے چند دنوں کے لیے یہاں آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ماورائے عدالت قتل کے حوالے سے بات کروں گی۔

Share This Article
Leave a Comment