بولان ندی میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ،تربت سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے بولان ندی میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

لیویز حکام کے مطابق منگل کو بولان ندی میں نہا تے ہوئے ڈوب کر بیبرگ خان نامی شخص ہلاک ہو گیا۔

ریسکیو حکام نے فوری طورپر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتا ل منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

لیویز کے مطابق ہلاک ہو نے والے شخص کا تعلق کوئٹہ سے ہے ۔

دوسری جانب تربت سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی۔

لاش پیدارک کے مقام پر مورانی سے برآمدہوئی ۔

لاش کی شناخت عاشق ولد داد کریم ساکن گوکدان کے نام سے ہوگئی۔

لیویز نے لاش ہسپتال منتقل کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ عاشق ولد داد کریم عید الفطر کے دوسرے روز گھر سے نکلا تھا جس کے بعد سے وہ غائب تھے۔

کہا جارہا ہے کہ ان کی ذہنی توازن بھی صحیح نہیں تھی۔

ان کی لاش ان کے داماد خلیل ولد رحمت نے وصول کی۔

لاش کئی دن پرانی بتائی جاتی ہے۔

متوفی کی شناخت جیب میں پڑے شناختی کارڈ سے ہوئی ہے۔

واضع رہے کہ لاش کی جیب میں شناخت کی پرچی کا برآمد ہونا پاکستانی ایجنسیوں کا طریقہ واردات ہے جو عموماً مسنگ پرسنز کو ماورائے عدالت قتل کرکے ان کی لاشیں ویرانوں میں پھینکی جاتی رہی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment