ظہوربلیدی و سمیرسبزل ، بلوچ خاتون کے قاتل ہیں،ڈاکٹر اللہ نذر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسنداور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنماڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اپنے دو تازہ ترین ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے 28 مئی 1998 کو راسکوہ بلوچستان میں جوہری تجربات کیے۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی تابکاری کے باعث علاقے کے رہائشیوں کی زندگیاں ہمیشہ کے لئے متاثر ہیں۔ جلد اور معدے کی بیماریاں عام ہیں۔ پانی آلودہ ہے۔ یہ آزمائش بلوچوں اور ان کے ماحولیات کو تباہ کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/AllahNizarNizar/status/1265968769907580928

ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت کا کٹھ پتلی وزیر ظہور بلیدی اور سمیر سبزل اور دیگر جو آئی ایس آئی کی سرپرستی میں کام کرتے ہیں، ڈنک کیچ میں گھر پر حملے کے قاتل ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کو ان کے خلاف نوٹس لینا چاہئے۔

https://twitter.com/AllahNizarNizar/status/1265968523756462081

واضع رہے کہ گذشتہ دنوں تربت کے علاقے ڈنک میں ریاستی حمایت یافتہ ایک مسلح گروہ نے ایک گھر میں گھس کر ڈکیتی کی ،جہاں مزاحمت پر انہوں نے ایک خاتون پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی چارسالہ بچی شدید زخمی ہوگئی تھی۔

Share This Article
Leave a Comment