قلات میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص ہلاک ،اوستہ محمد میں 12 سالہ بچی اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں سگنداز کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جاتے ہوئے گاڑی اور قلات سے زہری جاتے ہوئے ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں وٹس گاڑی کا ڈرائیور صبغت اللہ ولد عبدالباری سکنہ قلعہ عبداللہ موقع پر ہلاک جبکہ ٹوڈی میں بشیر احمد سکنہ قلعہ عبداللہ سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں خواتین بھی تین خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اوستہ محمد ہیڈ باغ تھانہ کی حدود گوٹھ رسول آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کر گلستان بی بی محبوب علی اور عمران علی کو شدید زخمی کرکے بارہ سالہ بچی فوزیہ کو اغوا کرکے فرار ہو گئے۔

جبکہ پولیس نے شدید زخمیوں کو سول ہسپتال اوستہ محمد منتقل کر دیا اور دو شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا تاہم واقع کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔

مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment