بلوچستان کے علاقے لورالائی میں 2 بھائیوں کے مابین فائرنگ سے تیسرا بھائی ہلاک ہوگیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق لڑائی جھگڑے کے دوران دوبھائیوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں گولی تیسرے بھائی کو لگی اور وہ ہلاک ہوگیا۔
واقعہ میختر کے علاقے سہنڑ پل غاڑہ میں پیش آیا جہاں مدو سلارزئی اور خانے سلارزئی نامی دو بھائیوں کے درمیان فائرنگ ہوا جس کے نتیجے میں تیسرا بھائی خامدین سلارزئی ہلاک ہو گیا۔