ضلع کیچ: لاپتہ امام صوالی کی بازیابی کیلئے سی پیک روڈ پر دھرنا شروع

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل ہوشاپ کے رہائشیوں نے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار امام ولد صوالی کی بازیابی کیلئے ہوشاپ کے مقام پر سی پیک شاہراہ ایم-8 روڑ کو بلاک کرکے دھرنا دیدیاہے۔

دھرنا مظاہرین کا کہنا ہے کہ چند مہینے قبل امام ولد صوالی کوفورسزگرنے فتاری بعد لاپتہ کیا تھا جنکی ابھی تک لواحقین کو خبر نہیں دی گئی ہے، اسی بناء پر انہوں نے احتجاجی دھرنا کا آغاز کردیا ہے۔

لواحقین کا مطالبہ ہے کہ حکام بالا امام صوالی کی بازیابی کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر کیچ تا کوئٹہ شاہراہ غیر معینہ مدت کیلئے بند رہے گی۔

دوسری جانب شاہراہ کی بندش سے سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment