زامران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں زامران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے جمعرات کے روز زامران میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوںنے کہا کہ زامران کے علاقے کنڈکاپران میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے پاکستان فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو گھات لگا کر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment