براہوئی شاعر و ادیب میر محمد الفت انتقال کر گئے

0
53

براہوئی شاعر و ادیب اور پی ٹی وی کوئٹہ کے معروف کمپیئر ”میر محمد الفت ”آج بروز ہفتہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

وہ سینئر صحافی اعظم الفت اورروزنامہ انتخاب کے اکاؤنٹینٹ قادر الفت کے والدتھے۔

مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے اور کوئٹہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے جنہوں نے دہائیوں پر مشتمل فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔

مرحوم براہوئی زبان کے شاعر، ادیب، افسانہ نگار بھی تھے جنہیں محمد علی جناح پر براہوئی میں تصنیف پر حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

بلوچستان بھر سے زبان و ادب سے وابستہ لوگوں، سماجی اور سیاسی شخصیات نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زبان و ادب کے شعبہ میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here