پنجاب : خوشاب میں ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خوشاب میں ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت 14 افرادہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

خوفناک حادثہ پنج پیر مناواں روڈ پر ٹرک کا بریک فیل ہونے کے بعد پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق بنوں سے آنے والا ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔

حکام کے مطابق ٹرک سوار شہری خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے نوشہرہ آرہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، متاثرہ خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے ٹرک میں خوشاب آرہا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment