بلوچستان کے علاقے حب میں ٹریکٹر ڈرائیور کو گھر سے بلا کر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔
مقتول کی شناخت 28سالہ شاہجان ولد یار محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی شب حب شہر کے علاقہ نیو بلوچ کالونی میں رہائش پذیر ٹریکٹر ڈرائیور 28سالہ شاہجان کو گھر سے بلا کر نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے قریب گلی میں لے جاکر فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
مقتول کی لاش اسپتال منتقل کرنے اور ضروری پولیس کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔
دوسری جانب دکی کے ایک مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک کانکن کی شناخت ثنا اللہ ولد فضل کریم سکنہ افغانستان کے نام سے ہوئی ہے۔
لاش سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کرکے افغانستان روانہ کردی گئی۔