مستونگ وخضدار میں روڈ حادثے سے2 نوجوان ہلاک،پشین سے لاش برآمد

0
46
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے مستونگ میںتیز رفتار ٹرالر گاڑی نے ایک راہگیر نوجوان کو کچل دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں نوجوان موقع پرہلاک ہو گیا جبکہ حادثہ لک پاس کے قریب کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ اور ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ لاش کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ لیویز فورس نے ڈرائیور کو گاڑی سمیت تحویل میں لے لیا۔

دوسری جانب خضدار میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پرسبزی منڈی کے مقام پر موٹر سائیکل اور کار میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں ہلاک و زخمی افراد کو مرک 1122 کی ٹیم نے ریسکیو کرکے ٹراما سینٹر و ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا۔

شخص کا تعلق ہندو برادری سے ہے۔

دریں اثنا ضلع پشین کے علاقے سرانان میں ایک شخص کی آلٹو گاڑی سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقتول کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی جسے ذبح کر کے قتل کیا گیا جبکہ مذکورہ شخص میزئی اڈے کا رہائشی تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here