دکی میں پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کارندوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

0
71

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں دکی میں پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب دکی میں قابض پاکستانی فوج کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جن کے نتیجے میں چھ کارندے زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے پہلا حملہ اس وقت کیا جب یہ فوج کے کارندے موٹر سائیکل پر گشت کررہے تھے، اس حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کے تین کارندے زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء سرمچاروں کے دوسرے دستے نے اسی علاقے میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ٹھکانے پر گرنیڈ لانچر سے گولے داغے جس کے نتیجے میں تین مزید کارندے زخمی ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں ملوث افراد اور ان کی معاونت کرنے والوں کیخلاف ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here