بلوچستان کے علاقے خاران کے بازار میں شاپنگ روڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ہلاک ہونے والے شخص شاپنگ بازار کے قریب پرائیویٹ میڈیکل اسٹور چلا رہے تھے ، تاہم اب تک قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکا۔
جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔