خضدار: فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، دو زخمی

0
433

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک اور لیویز اہلکار سمیت دو زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے دونوں واقعات زہری کے نورگامہ بازار میں پیش آئے جن میں سلمان نامی شخص ہلاک اور لیویز اہلکار ریاض اور شبیر زخمی ہوئے جبکہ دوسرے واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

لیویز حکام کے مطابق زخمیوں اور مذکورہ افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دونوں واقعات میں حملہ آور فرار ہوگئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here