بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں دھماکا اور نصیرآباد میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہرنائی میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن جان کی بازی ہار گئے۔
صحبت پور میں پولیس تھانہ دوداٹبہ کی حدود میں واقع ایک گھر پر دھماکہ ہو گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں ولی محمد ہیتوانی بگٹی نامی ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد ہلاک ہونے والے شخص کی چار پائی کے نیچے چھپایا گیا تھا۔
کہا جارہا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی بناءپر کیا گیا جس کے بعد پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب ضلع نصیر آ با دمیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جے یو پی نصیر آباد کے جنرل سیکرٹری کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
گزشتہ روز نصیر آ با د کے علا قے با ری شاخ گو ٹھ قمر الدین کھیا زی میں مسلح ا فراد نے فا ئرنگ کر کے جے یو پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ علی احمد کھیازئی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔
ابتدائی طو ر پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
اس سلسلے میں متعلقہ پو لیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
دریں اثنا ہرنائی کے علاقے تور غرامانی میں مٹی کا تودا گرنے سے پشین کا رہائشی ہلاک ہو گیا۔
ہرنائی کے علاقے تورغرامانی ناکس میں بخت محمد کے ہالج میں مٹی کا تودا گرنے سے قدرت اللہ سکنہ پشین نامی ایک کان کن شدید زخمی ہوا جسے سول ہسپتال ہرنائی منتقل کیا گیا تھا بعد ازاں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔