بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گیشکور میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گیشکور میں قابض پاکستانی فوجی اہلکاروں کو ایک ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوںنے کہا کہ سرمچاروں نے سامی گیشکور میں پنڈوکی کور کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے والے پیدل اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔