بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں زامران میں پاکستان فوج پر حملے اور جاسوسی کیمرے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے زامران میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور ان کے نصب کیئے گئے جاسوس کیمرے اور مواصلاتی آلات کو نشانہ بنایا۔
انہوںنے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب زامران کے علاقے پگنزان میں پاکستانی فوج کی نصب کردہ جاسوس کیمرے، مواصلاتی آلات اور ان سے منسلک سولر پلیٹس و دیگر برقی آلات کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
دریں اثناء آج مذکورہ مقام پر پہنچنے والے دشمن فوج کے پیدل اہلکاروں پر ایک اور حملہ کیا گیا، سرمچاروں نے ایک دشمن اہلکار کو سنائپر سے نشانہ بناکر موقع پر ہلاک کردیا اور بعدازاں جدید ہتھیاروں سے دشمن پر حملہ کیا جس میں انہیں مزید جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔