بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ حب سے ایک لاش برآمدہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب بلیدہ میں چوروں نے ایک دکان میں داخل ہو کر چوری کی کوشش کی جس پر دکاندار نے مزاحمت کی۔
چوروں نے مزاحمت کرنے پر دکاندار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
دکاندار کی شناخت باز محمد ولد بارکھا ساکن بارکھان کے نام سے کی گئی جس کے سینے میں ایک گولی لگی۔
پولیس کے مطابق مقتول کی نعش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔
حب ندی سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق منگل کے روز ایدھی رضاکاروں نے ایک اطلاع پر حب ندی سے پانی میں ڈوبی ہوئی ایک 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے شناخت کے لیے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کر دیا۔