بلوچستان کے علاقے لورالائی میں فائرنگ اور وڈھ میں ٹریفک حادثے سے 2افراد ہلاک، ایک زخمی ہوگیا۔
لورالائی زمین کے تنازعہ پر شہر کے مین وسط تحصیل روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے غلام حیدر ولد وزیر خان نامی ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
زخمی کو فوری طور پر لورالائی ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں متوفی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
متوفی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیاگیا ۔
دوسری جانب خضدار کی تحصیل وڈھ وہیرمیں روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
وڈھ کے علاقہ وہیر میں روڈ حادثہ میں نبی وارث نامی شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی اور لاش کو قریبی سینٹر منتقل کیاگیا ہے ۔
ہلاک شخص کا تعلق ہڑنبو سے بتایا جاتا ہے۔