بلوچستان کے خضدار میں روڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شبیر باجوئی کے نام سے ہوگئی ہے جو ایس پی صحبت پور کا بھتیجا بتایا جاتاہے۔
علاقائی ذرئع کے مطابق شبیر باجوئی خضدار کے علاقے چکو میں موقع پر ہلاک ہوئے۔
ایس سی صحبت پور غلا حسین باجوئی کا بھتیجا شبیر احمد باجوئی خضدار کے علاقے چکو میں کار حادثے میں موقع پر ہلاک ہو گئے ۔
دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ربیع میں خاتون نے زہر کھا کر خودکشی کرلی ۔
پولیس کے مطابق پولیس تھانہ نوتال کی حدود ربیع میں مسمات( س)دیرکھانی نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر زہر کھا کر خودکشی کرلی ۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔