بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابق فنانس سیکریٹری حاجی نصیر بلوچ کے بھائی محمد کریم بلوچ وفات کر گئے۔
ضلع کیچ کے علاقے مند سے آمدہ اطلاعات کے مطابق محمد کریم بلوچ کی طبیعت صبح خراب ہونے کے بعد انکو فورا تربت کے منتقل کرنے کی تیاری کی گئی اور تربت پہنچے سے قبل راستے میں وہ دم تھوڑ گئے اور وفات پھا گئے،۔
انکے خاندانی ذرائع کے مطابق انکو صبح ناشتہ کے بعد سینے میں درد کی تکلیف ہوئی جسکے مند کے ہسپتال چیک اپ کے لیے لے جایا گیا مگر بنیادی سہولیات کے نہ ہونے اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث انکو تربت لے جانے کی تیاری کی گئی،جہاں تربت پہنچنے سے قبل ناصر آباد کے مقام پر وہ دم تھوڈ گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق انکی عمر60 برس تھی۔مرحوم محمد کریم بلوچ کی نماز جنازہ بعد عصر انکے آبائی علاقے مند میں ہو گی
واجہ محمد کریم بلوچ بی این ایم کے سابق فنانس سیکریٹری حاجی نصیر بلوچ کے بڑئے بھائی تھے۔