ریاستی مخبر مراد اصغر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

0
78

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ریاستی مخبر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے بدھ کے روز گیارہ بجے کے قریب تمپ کے رہائشی مراد ولد اصغر کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

انہوںنے کہا کہ کیچ کے علاقے تمپ میں ریاستی ایجنٹ، ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کو ہلاک کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ مزکورہ شخص سرنڈر کردہ ایک ریاستی ایجنٹ تھا جس نے پاکستانی فورسز کے لیے نہ صرف سہولت کاری کا کام کیا بلکہ فورسز کے ساتھ آپریشنز و جارحیت، گھروں میں چھاپوں سمیت کئی بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی میں اہم کردار تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ مل کر سماجی برائیوں اور ڈکیتیوں سمیت ڈرگ کے کاروبار سے بھی منسلک تھا۔ایسے عناصر جو بلوچ قومی جہد کو نقصان دے رہے ہیں وہ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے ریاستی ایجنٹوں و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں سے دور رہیں۔ سرمچار کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر انکو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here