بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر 2 افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
لاپتہ کئے جانے والے افراد کی شناخت رحیمو بگٹی اورامیر بگٹی کے ناموں سے ہوگئی جو رشتے میں باپ بیٹے بتائے جاتے ہیں۔
دوسری جانب واشک میں حاکم ولد محمد ظریف نامی ایک نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر گولی چلا کر خود کشی کر لی۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشیوں کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو متعدد بار بے روزگاری، گھریلو ناچاکی، ہراساں ہونے کے باعث کی جاتی ہیں۔