سندھی قوم پرست کارکناں کی جبری گمشدگی کیخلاف سندھ میں احتجاجی مظاہرے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کراچی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں سندھی کارکن بشیر شر ، یوسف شر ، دریا خان برہمانی اور دیگر کی جبری گمشدگیوں کیخلاف سندھ میں احتجاجی مظاہرے کیے گیے۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ اور سندھ سجاگی فورم کی جانب سے کراچی سے جبری لاپتا قومپرست کارکن بشیر شر ، یوسف شر ، دریا خان برہمانی سمیت تمام لاپتا افراد کی بازیابی کے لیئے آج بروزمنگل کو کراچی پریس کلب اور ملیر پریس کلب پر احتجاج کیئے گئے ۔

احتجاجی مظاہروں کی قیادت سندھ سجاگی فورم کے مرکزی صدر سارنگ جویو ، وی ایم پی رہنما سہنی جویو ، جیئے سندھ قومی پارٹی رہنما نواز خان زنئور اور لاپتا افراد کے لواحقین نے کی۔

جہاں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ بشیر شر اور دریا خان سندھ کے سیاسی کارکن ہیں۔ جنہیں پاکستانی ایجنسیوں نے اٹھاکر جبری لاپتا کیا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ سندھی قومپرست کارکنان کے خلاف آپریشن سندھی قوم کی نسل کشی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہیں سندھ بھر سے تمام لاپتا کارکنان کو آزاد کیا جائے۔

جبکہ دوسری جانب نوشہرو فیروز ، پڈ عیدن اور پکا چانگ میں جسقم کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔

میرپورماتھیلو میں بھی قومپرست کارکنان کی جانب سے احتجاج کیئے ۔

Share This Article
Leave a Comment