ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد و لورالائی میں ترقیاتی منصوبوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی ،، نصیر آباد اور لورالائی کی ترقیاتی اسکیموں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف سامنا آگیا ہے۔

کئی اسکیموں میں ٹھیکیداروں کو ایڈونس رقم کی ادا ئیگی کردی گئی جس کے بعد ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے آفیسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف تحقیقات شروع کردیں ۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیموں نے گذشتہ دور حکومت میں ڈیرہ بگٹی ،، نصیر آباد اور لورالائی میں شروع کی جانے والی ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات سمیت دیگر محکموں کی کئی اسکیمیں نامکمل ہیں جس کی وجہ آفیسران کی جانب سے ٹھیکیداروں کو پیشگی رقم کی ادائیگی ہے جس کے باعث ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نےتحقیقات کرکے سات ترقیاتی اسکیموں میں بے قاعدگیوں کے شواہد حاصل کرلئے ہیں ان اسکیموں کے ذمہ دار آفیسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment