گیارہ مئی کے عوامی حقوق مارچ کو روکنے بھرپور مزاحمت ہوگی،جے کے پی این پی کااعلامیہ

0
21

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی کونسل سیشن،کانگریس کے بعد سنیٹرل کمیٹی کا تیسرئے اجلاس کا پہلا سیشن ہوا جس میں گزشتہ تمام امور پر تفصیلی مباحثہ کے بعد آگے کے لائے عمل طے کرنے کے ساتھ تنظیم کے دیگر امور پر بحث کیا گیا۔

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ریاست بھر سمیت پوری دنیا میں جہاں جہاں پارٹی کارکن موجود ہیں شہداے شکاگو کی جدوجہد کو خراج پیش کرے گی۔اس ضمن میں اسٹڈی سرکل،سیمینارز، جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔علاوہ ازیں ترقی پسند قوتوں کو متحد کر کہ مشترکہ پروگرامات منعقد کرنے کی سعی کرے گی۔

ہر سال 7 جولائی پارٹی دن کے طور پر منایا جائے گا۔یہ دن ان تمام دوستوں کی یاد میں اور ان کی جدوجہد کو خراج پیش کرنے کے لیے منایا جائے گا جو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

۔22 اکتوبر کو دنیا بھر میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی قبضہ گیریت اور ریاست کی تقسیم کی بنیاد بننے والے پاکستانی حملے کے خلاف احتجاج کرے گی۔ اس نسبت 22اکتوبر کو تمام برانچیز کے زیرِ اہتمام سیمینارز جلسے جلوس اور احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جاے گا۔ یہ سرگرمیاں 22 تا26 اکتوبر منعقد کی جائیں گی۔

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی اول دن سے عوامی تحریک کا حصہ ہے، پارٹی کیڈر تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔اگر 11مئی کے عوامی حقوق مارچ کو بزور طاقت روکا، گرفتاریاں یا تشدد کیا گیا تو جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی بھرپور مزاحمت کرے گی اور عوام کے شانہ بشانہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے عدالتی نظام میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی تو جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی مزمت کرئے گی، 160ترمیم کے ذریعے قبضہ گیریت کو دوائم بخشنے اور ریاستی اداروں کو غیر فحال کر کہ بتدریج ان کی حثیت کو ختم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں اعجاز راجپوت کو مظفرآباد ڈویڑن کا آرگنائزر منتخب کیا گیا اس ضمن میں یہ طے پایا کہ اکتوبر 2024 میں مظفرآباد ضلع کا ضلعی کنونشن منعقد کیا جاے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here