خاران سے لاپتہ آصف سہیل کی جبری گمشدگی کو 11 سال مکمل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ آصف سہیل کی جبری گمشدگی کو 11 سال مکمل ہوگئے۔

خاران کے رہائشی نوجوان آصف سہیل بلوچ کو 27 اپریل 2013 کو فورسز و خفیہ اداروں نے جبری طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔ آج 27 اپریل 2024 کو ان کی گمشدگی کو گیارہ سال مکمل ہوچکے ہیں جبکہ تاحال ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔

اس موقع پر آصف سہیل کی فیملی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کی ہے کہ ان کے فرزند کو بازیاب کرکے انہیں اس طویل اذیت سے نکالا جائے۔

واضح رہے کہ آصف سہیل کے ہمراہ اس کا دوست صدام بلوچ بھی اس دوران مختلف وقتوں میں لاپتہ ہوئے تھے۔ ہنوذ دونوں فورسز کے حراست میں ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment