بلوچستان کے ضلع قلات سے سیکورٹی پر مامور 2اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ضلع قلات کے علاقے خزینئی، چشمہ میں زیر تعمیر ڈیم کے سیکورٹی پر معمور 2 پرائیویٹ اہلکاروں کو اغواءکرلیا گیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق چند افراد مذکورہ مقام سے ڈیم سیکورٹی اہلکاروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔
مغویوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں چلتن ٹاؤن چورنگی کے قریب سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
ایدھی ذرائع کے مطابق لاش کو ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔