واشک میں 2 گروہوں میں تصادم سے 4 افراد ہلاک

0
32
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع واشک سے آمدہ اطلاعات کے مطابق 2 گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہو گئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر یہ تصادم زمین کے تنازع پر ہوا ہے۔

اس سلسلے میں لیویز ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو خاران لے جانے والی گاڑی بھی حادثے کا شکار ہوگئی جس سے ایک زخمی ہلاک ہو گیا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے خاران اور دالبندین منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں کا تعلق دالبندین سے بتایا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here