پنجگور میں بدامنی کیخلاف آل پارٹیز کا23 کوشٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں بڑھتی ہوئی بد امنی کیخلاف آل پارٹیز نےبروز منگل 23 اپریل کو شہر بھرمکمل شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔

آل پارٹیز کے رہنمائوں نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین علاءالدین ایڈوکیٹ حق دو تحریک کے ملا فرہاد اور دیگر کے ہمراہ لوڈ اسپیکر کے ذریعے کاروباری افراد سے اپیل کی کہ وہ بروز منگل 23 اپریل کو اپنی دکانیں بند کرکے شہر میں بدامنی کے خلاف ہونے والی ہڑتال کو کامیاب بنائیں ۔

آل پارٹیز کے مطابق پنجگور میں بدامنی اپنی انتہا کو چکی ہے ہر طرف لاقانوعیت ہے دن دھاڑے شہریوں کو قتل اور انکے مال واسباب کو لوٹا جاتا ہے مجال ہے کہ ذمہ دار ادارے جرائم پیشہ افراد کی طرف آنکھ اٹھاکر دیکھیں ۔

آل پارٹیز ذاکر ظہور کے قتل سمیت دیگر واقعات میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کے سلسلے کو مزید وسعت دے سکتی ہے۔

منگل کے ہڑتال کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment