دکی : کانکنوں کی عدم بازیابی پر 26اپریل کو تمام کول مائنز بند ، احتجاجی مظاہروں کا اعلان

0
128

بلوچستان کے علاقے دکی میں مغوی کوئلہ کان کنوں کی کان کنوں کی عدم بازیابی پر 26اپریل کو تمام کول مائنز مکمل بند کرکے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے ۔

دکی میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے حال میں 9 مغوی کول مائنز مزدوروں کے اغوا کے حوالے سے فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکٹری پیر محمد کاکڑ کے صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں حاجی علی محمد ترین، عزیز احمد سارنگزئی، نعمت اللہ خان، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے ضلع دکی کے صدر شیر محمد کاکڑ جنرل سیکرٹری مولوی محمد شاہ دکی کول مائنز کے ورکرز اور ٹھیکیداران قبائلی عمائدین اور علما کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں 9 مغوی کانکنوں کی ایک ماہ گزرنے کے باوجود عدم بازیابی پر شدید تشویش اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں مغوی کانکنوں کی عدم بازیابی کی صورت میں 26 اپریل بروز جمعہ کو ،دکی ،لورالائی قلعہ سیف اللہ اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرینگے۔ اور اسی دن بروز جمعہ سے دکی کول مائنز میں مکمل کام بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سلسلے میں اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔

ضلعی صدر شیر محمد کاکڑ کی قیادت میں کمیٹی دکی کے تمام سیاسی جماعتوں ،قبائلی عمائدین، علما کرام، کول مائنز اونرز ایسوسی ایشن، کول سپلائر ایسوسی ایشن، کمیشن ایجنٹ ایسوسی ایشن اور ٹرک ایسوسی ایشن، اور کوئلے کے کاروبار سے منسلک تمام تر لوگوں سے ملاقات کرینگے۔

اجلاس میں ضلعی عہدیداروں پر مشتمل مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو مائنز ورکرز اور ٹھیکیداران سے ملاقات کرینگے اور جمعہ کے احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال میں شرکت کی دعوت دینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here