امریکہ کسی بھی جارحانہ فوجی کارروائی میں ملوث نہیں‘ بلنکن

0
99

امریکی وزیرِ خارجہ انتھونی بلنکن نے اٹلی میں ہونے والی جی 7 مُمالک کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کی۔ اس موقع پر بی بی سی کی نامہ نگار جیسیکا پارکر نے سوال کیا کہ وہ ایران پر اسرائیل کے مبینہ حملے اور اس کارروائی پر بات کرنے سے کیوں انکار کر رہے ہیں؟

یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ وہ ’ناقابل یقین حد تک اس بات کے اُکتا گئے ہے‘، بلنکن نے ایک بار پھر ایران پر اسرائیل کے مبینہ حملے کے بارے میں بات کرنے سے انکار کر دیا۔

بلنکن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ کسی بھی جارحانہ فوجی کارروائی میں ’ملوث نہیں‘ تھا اور وہ کشیدگی میں کمی کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسی دوران ایک اور سوال کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کی موجودہ صورت حال کو کس طرح بیان کریں گے، امریکی وزیرِ خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ’ہم مستقل بنیادوں پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اسرائیل کو اپنے دفاع میں مدد دینے اور اس کے دفاع میں ضرورت کے مطابق حصہ لینے کے لئے پرعزم ہیں، جیسا کہ آپ نے کچھ دن پہلے دیکھا تھا۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here