کوئٹہ و خضدار میں روڈ حادثہ، گیس دھماکے وفائرنگ سے 5 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دارلحکومت کوئٹہ اور خضدار میں روڈ حادثہ ، گیس لیکیج دھماکا وفائرنگ سے خاتون سمیت 5افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے ۔

کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پہاڑی کے قریب فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

چھیپا ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت رحمت اللہ ولد جمال شاہ کے نام سے ہوگئی۔

ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جبکہ خضدار میں گزشتہ رات قومی شاہراہ زاوہ چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔

مسافر بس حادثے میں 3 افراد موقع پرہلاک ہو گئے جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں ۔

زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہو گیا جس میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

ہلاک و زخمی کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت حبیب احمد ولد مسری خان کے نام سے ہوئی ۔

Share This Article
Leave a Comment