بلوچستان کے علاقے سنجاوی ہرنائی مین شاہراہ پر کوئلہ لے جانے والے ٹرک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
لیویز حکام دعوے کے مطابق لیویز فورس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 مسلح افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ 2 مزید مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب حب شہر کے ایک رہائشی ہوٹل سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لا ش برآمد ہوئی ہے۔
لاش اسپتال منتقل کردی گئی، شناخت عاصم کے نام سے ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق متوفی نے گڈانی اسٹاپ کے قریب واقع ایک ہوٹل کے کمرے کی چھت کے پنکھے سے پھندہ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔
اس حوالے سے پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔