افغانستان میں طوفانی بارش و سیلاب سے 33 افراد ہلاک

0
27

افغانستان میں 3 روز سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم 33 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق افغان حکومت کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان جانان صائق نے کہا کہ ’جمعہ سے شروع ہونے والی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے بہت زیادہ انسانی اور مالی نقصان ہوا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ابتدائی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ سیلاب میں بدقسمتی سے 33 افرادہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔‘

جانان صائق نے کہا کہ زیادہ تر ہلاکتیں چھتیں گرنے سے ہوئیں جب کہ تقریباً 600 مکانات کو نقصان پہنچا یا تباہ ہو گئے، تقریباً 600 کلومیٹر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی جب کہ تقریباً 2 ہزار ایکڑ زرعی زمین سیلاب سے بہہ گئی۔

ملک کے 34 میں سے 20 صوبوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں ہیں، ملک کے 34 میں سے 20 صوبوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں جب کہ غیر معمولی خشک موسم سرما کے بعد زمین بنجر ہوگئی تھی اور کسان کاشت کاری میں تاخیر کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

2021 میں طالبان کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کے بعد سے غریب ملک میں غیر ملکی امداد کافی کم ہوگئی ہے جب کہ جو قدرتی آفات میں امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here