حملے کے مقاصد حاصل کر لیے، ایران کا دعویٰ ، حملہ بری طرح ناکام ہوا، اسرائیل

0
24

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے دعویی کیا ہے کہ اسرائیل پر حملے کے اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکہ کو ایرانی مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کی حمایت یا اس میں حصہ لینے کے خلاف خبردار کیا تھا اور امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں کا باہمی اور متناسب جواب دینے کا عزم کیا تھا۔

ایران نے اسرائیل پر اپنے پہلے براہ راست حملے میں کل ہفتے کی رات دیر گئے اسرائیل پر دھماکہ خیز ڈرون اور میزائلوں کا ایک بیراج فائر کیا۔

تہران نے یکم اپریل کو دمشق میں اس کے قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔اس حملے میں پاسداران انقلاب کے سات افسران ہلاک ہوگئے تھے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج کے ترجمان ’اویچائی ادرعی‘ نے اتوار کے روز ’العربیہ‘ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حملہ ناکام ہوا اور اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا۔

ادرعی نے زور دے کر کہاکہ "کوئی بھی ایرانی ڈرون اسرائیلی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی طرف سے داغے گئے تمام کروز میزائلوں کو اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک دیا گیا تھا‘‘۔

انہوں نے مزید کہاکہ "زیادہ تر بیلسٹک میزائلوں کو روک دیا گیا اور ان میں سے صرف ایک چھوٹی تعداد اسرائیل کے اندر گری۔ ایرانی حملہ ناکام ہوا اور اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا”۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ "نیوٹیم ایئر بیس کو پہنچنے والا نقصان بہت کم ہے، اور وہاں بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے دوران دو فوجی مراکز کو تباہ کرنے کے بارے میں ایرانی رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں ہے”۔

ادرعی نے کہا کہ آئرن ڈوم نے بڑی تعداد میں میزائلوں کو روکا خاص طور پر لبنان سے داغے گئے تمام میزائلوں کو مار گرایا گیا۔

ادرعی نے زور دے کر کہا کہ "ان رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ اسرائیل کو ایرانی حملے سے قبل اس کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ”ہم ایران کے ساتھ بات چیت نہیں کرتے ہیں اور ہمیں اس کے حملے کی تاریخ کے بارے میں کسی ثالث کی طرف سے مطلع نہیں کیا گیا تھا”۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here